• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 5 منشیات فروش گرفتار، شراب اور چرس برآمد

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ قطب پور پولیس نے ملزم عامر سہیل ،ممتازآباد پولیس نے ملزم عبدالرحمان ، ملزم کامران، ملزم ارسلان ،کپ پولیس نے ملزم افتخار سے چرس اور شراب برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین