• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورننگ کمیٹی کا قیام ہاکی کی سمت درستی کا عبوری روڈ میپ ہے، پی ایچ ایف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) ترجمان نے کہا ہے کہ گورننگ کمیٹی کا قیام ہاکی کی سمت درست کرنے کےلیے عبوری روڈ میپ ہے۔

ایک بیان میں ترجمان پی ایچ ایف نے کہا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، واضح سمت اور سنجیدہ کوششیں نظر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گورننگ کمیٹی کا قیام ہاکی کی سمت درست کرنے کے لیے ایک عبوری روڈ میپ ہے، کھیل کوگراس روٹس لیول تک جوڑنے کےلیے تمام اداروں کو متحرک کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسٹرکچرل اصلاحات پی ایچ ایف کے شفافیت اور پیشہ ورانہ میرٹ کے عزم کی عکاس ہیں، یہ تبدیلیاں پاکستان کی ہاکی کے میدان میں پہچان بحال کریں گی۔

ترجمان پی ایچ ایف نے یہ بھی کہا کہ قومی کھیل میں عالمی سطح پر واپس لانے کے لیے کارپوریٹ اور تکنیکی مہارت فراہم کی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید