• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثابت دھنیا کے پانی سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کیا جاسکتا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ آپ کے لیے علامات ظاہر کیے بغیر دل کی بیماری کا زیادہ خطرہ بناتا ہے۔ 

عام گھریلو علاج آپ کو صحت کے متعدد مسائل میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔  ہمارے باورچی خانوں میں پائے جانے والے مسالے ہمیں متعدد صحت کے فوائد پیش کرسکتے ہیں۔ 

ان میں سے ایک ثابت دھنیا بھی ہے، دھنیا کے بیج متعدد صحت کے فوائد پیش کرسکتے ہیں جن میں بہتر قلبِ صحت، بہتر نظام ہاضمہ اور آنتوں کی بہتر صحت شامل ہیں۔ 

ان بیجوں میں اینٹی مائکروبیل مرکبات بھی ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کو انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ دھنیا کی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات آپ کی جلد کی صحت کے لیے بھی اچھی ہیں۔ 

دھنیا کا پانی ہائی بلڈ پریشر  کو کنٹرول کرنے میں کس طرح مدد کرتا ہے اس کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں پڑھیں۔

ثابت دھنیا کا پانی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید:

ماہرین کہتے ہیں کہ ثابت دھنیا ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بہترین علاج ہے۔ یہ دل کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ 

مطالعے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثابت دھنیا ہمارے خون کی نالیوں میں تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ ہر صبح ثابت دھنیا کا پانی پی لیں تو اس سے آپ کا ہائی بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا۔

دھنیا پانی کیسے تیار کریں؟

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیا بھگو دیں اور پھر رات بھر اُس پانی کو ایسے ہی چھوڑ دیں۔

اگلی صبح اس پانی کو چھان کر پی لیں، ایسا کرنے سے ناصرف بلڈ پریشر کنڑول ہوگا بلکہ آپ کی مجموعی صحت بھی اچھی ہوگی۔

تازہ ترین