• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناریل پانی پینے کا صحیح وقت کونسا ہے؟

بہت سے لوگوں نے ناریل کے پانی کو ایک معجزاتی مشروب قرار دیا ہے۔  یہ آپ کے جسم میں توانائی کو فوری طور پر فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور قدرتی  مشروب کا بھی کام کرتا ہے۔ 

اس میں کیلوری کی مقدار کم ہے اور اس میں قدرتی انزائم اور پوٹاشیم جیسے معدنیات ہوتے ہیں جو اسے ایک سپر ڈرنک بنا دیتے ہیں۔ اگرچہ دن کے وقت کسی بھی وقت ناریل کا تازہ پانی پیا جاسکتا ہے لیکن صحیح وقت پر پینے سے آپ کو صحت سے متعلق دوگنے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ کو ناریل پانی پینے کے بہترین وقت کے بارے میں جاننا لازمی ہے اور یہاں ہم آپ کو اس بارے میں ہی تفصیلی معلومات دیں گے۔

ناریل پانی پینے کا بہترین وقت:

دوسرے مشروبات کے برعکس، ناریل پانی پینے کا بہترین وقت کوئی نہیں ہے۔ آپ دن میں اور یہاں تک کہ رات کے وقت بھی اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں  لیکن کچھ مخصوص اوقات میں اسے پینا یقیناََ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

صبح سویرے خالی پیٹ پی لیں:

صبح خالی پیٹ ناریل پانی پینا کئی طریقوں سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ناریل کے پانی میں لوری ایسڈ ہوتا ہے، جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے، آپ کی میٹابولزم کو شروع کرنے اور وزن میں کمی کی سہولت فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 

پانی کی کمی اور قبض سے لڑنے کے لیے حاملہ خواتین کو اکثر ناریل پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یہ  تیزابیت اور سینے کی جلن کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، جو حمل کی عام علامات ہیں۔

ورزش سے پہلے یا بعد میں: 

جیسا کہ یہ سب ہی جانتے ہیں کہ ناریل کا پانی ایک زبردست قدرتی مشروب ہے جو ورزش سے پہلے آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ کرنے اور توانائی بڑھانے میں مدد کرتا ہے جبکہ ورزش کے بعد ناریل کا پانی شدید سیشن کے دوران کھوئے ہوئے الیکٹروائلیٹوں کو بھرنے میں مدد کرتا ہے۔ ناریل کا پانی پینے سے تھکاوٹ اور تھکن سے لڑنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ یہ توانائی کو فروغ دینے والے بہترین مشروبات میں سے ایک ہے۔

کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں: 

کھانے سے پہلے تازہ ناریل پانی کا گلاس پینا آپ کو بھر پور بناتا ہے اور اس طرح آپ کو زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔ اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہیں، ناریل کا پانی آپ کے نظامِ ہاضمہ کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے، ناریل کے پانی کا باقاعدہ استعمال آپ کے جسم میں الیکٹرولائٹ کے توازن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے اور اس طرح آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

سونے سے پہلے:

ناریل پانی ذہنی دباؤ سے لڑنے اور ہمارے دماغ کو پُرسکون کرنے کے لیے بہترین مشروب قرار دی جاتی ہے، مزید یہ کہ سونے کے وقت ناریل کا پانی پینا آپ کے تمام زہریلے مادوں کو نکالنے اور آپ کے پیشاب کی نالی کو صاف کرنے میں معاون ہوسکتا ہے، اس طرح انفیکشن اور گردے کی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین