• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی پیدائش کے بعد انوشکا کا پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

گزشتہ ماہ ننھی پری کی والدہ بننے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے مداحوں کو ان دِنوں اپنے پسندیدہ لباس کے بارے میں بتادیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انوشکا شرما نے اپنی مرر سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ ٹی شرٹ اور ٹائٹس میں ملبوس ہیں۔


مذکورہ تصویر میں انوشکا شرما کے کندھے پر ان کی بیٹی کی نیپکن (بِب) بھی رکھی ہوئی ہے۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر مِرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ان دِنوں اُن کی پسندیدہ چیز یہ ’برپ کلاتھ‘ ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے ایک گھنٹہ قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ سیلفی شیئر کی ہے جسے اب تک دو کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی۔

ویرات کے اس بیان کے بعد ہی سوشل میڈیا پر ’اسٹار والدین‘ کے لیے مبارکباد کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ 2017 میں کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اٹلی جاکر شادی کی تھی۔

گزشتہ برس دونوں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین