• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز علی سدپارہ کی بخیریت واپسی کیلئے دُعاگو

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور اُن کی ٹیم کی بخیریت واپسی کے لیے دُعاگو ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ پوری قوم اپنے ہیرو محمد علی سدپارہ اور دیگر غیر ملکی کوہ پیماؤں کی باحفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے دعاگو ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ محمد علی سدپارہ اور دیگر غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ وہ جلد اپنے پیاروں کو آ ملیں۔

یاد رہے کہ محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی کے ٹو پر تلاش کے لیے سرچ آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ہے، دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو پر ہلکے بادلوں کے باعث حد نگاہ کم ہے۔

محمد علی سد پارہ اور ساجد علی سدپارہ باپ بیٹے ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان میں اسکردو کے علاقے سد پارہ سے ہے، سدپارہ کا علاقہ مہم جوؤں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔

تازہ ترین