لاہور (آئی این پی ) حادثے کا شکار ہونے والی مریم نواز کی بیٹی مہر النسا کو گھر منتقل کر دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنسا گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔ مہر النسا کے سر میں چوٹ آئی تھی اور ہسپتال میں ان کے سر کی سرجری بھی کی گئی تھی لیکن طبیعت بہتر ہونے کے بعد مریم نواز کی صاحبزادی کو شریف میڈیکل سٹی ہسپتال جاتی امرا سے گھر منتقل کر دیا گیا۔