• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ملزمان کو کچہری میں پیش کرنے کا انوکھا طریقہ

لاہور پولیس کی جانب سے زخمی ملزمان کو کچہری میں پیش کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا گیا ہے۔

لاہور کی مقامی عدالت میں  پولیس کی جانب سے  زخمی ملزم کو ساتھی ملزم کے کندھوں پر سوار کر کے پیش کیا گیا، شاہدرہ پولیس نے  3 ملزمان عامر، رب نواز اور طارق کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔

مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف عبد الرحیم کی جانب سے کیس پر سماعت کی گئی۔

عدالت میں پیشی کی دوران تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر واپس پولیس کےحوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بند روڑ راوی پل کے پاس شہری کو لوٹ رہے تھے،  ملزمان ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہیں، عارف والا کے رہائشی ہیں۔

تازہ ترین