وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر کے استعفیٰ سے متعلق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو احکامات دے دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاملے کی انکوائری کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، جو جلد پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ آج سینیٹ الیکشن 2018ء کے لیے خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ووٹ خریدنے کےلیے پی ٹی آئی ارکان کے آگے نوٹوں کے انبار لگائے گئے۔
ویڈیو میں واضح ہے کہ خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر قانون سلطان محمد نے رقم وصول کرکے بیگ میں رکھی۔