اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہا نی یہ معلوم ہوئی ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی اصولی منظوری د ی ہے۔گریڈ ایک تا 16 تک کے 3 لاکھ 70 ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔ صوبائی حکومت کے معاملات تنخواہوں کے معاملات صوبوں کو خود دیکھناہوں گے۔ کابینہ اجلاس میں تنخواہوں کے معاملے پر پرویز خٹک نے بریفنگ دی ۔سرکاری محکموں میں خالی پوسٹوں کی رپورٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے پیش کی ۔وزیراعٖظم نے سرکاری محکموں کے سربراہان کی پوسٹیں خالی ہونے کا سخت نوٹس لیا۔کابینہ اجلاس میں متعلقہ سیکرٹری کی سرزنش کی گئی ۔ وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ ایسا ہوا کیوں،انہوں نے کہا کہ خالی ہونے سے بھی پہلے تقرریاں تو چھے ماہ سے پلاننگ کر لی جاتی ہے، اجلاس میں آزاد کشمیر۔ فاٹا اور دیگر علاقوں سے سگریٹ سمگلنگ کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال قومی خزانے کو 140 ارب روپے سمگلنگ کے باعث نقصان پہنچ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسمگل شدہ سگریٹ 20 روپے کا اور ٹیکس دینے والی کمپنیاں 90 روپے میں دیتی ہیں۔وزیراعظم نے سگریٹ کی سمگلنگ کے معاملے کا بھی نوٹس لیتےہوئے ایف بی آر اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔