• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہواوے کا 3 فولڈ والا مہنگا ترین اسمارٹ فون چین کے بعد دنیا بھر میں بھی لانچ

ہواوے میٹ ایکس ٹی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ہواوے میٹ ایکس ٹی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چینی ٹیک جائنٹ کمپنی ہواوے نے 3 فولڈ والا اسمارٹ فون انٹرنیشنل مارکیٹ میں لانچ کر دیا جس کی قیمت ساڑھے 3 ہزار 499 یورو یعنی 3 ہزار 660 ڈالر (10 لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

یہ قیمت اسے اب تک کا سب سے مہنگا موبائل فون بھی بناتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین امریکا تجارتی رسہ کشی کے درمیان ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والی ایک تقریب میں چینی ٹیک کمپنی ہواوے نے نیا اسمارٹ فون میٹ ایکس ٹی لانچ کیا ہے جسے امریکی کمپنیوں پر ایک نمایاں برتری تصور کیا جار رہا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے نائب صدر برائن ما نے کہا ہے کہ ہواوے اس وقت انفرادیت میں اکیلی نظر آ رہی ہے، باوجود اس کے کہ اسے امریکی کمپنی کے گوگل چپس تک رسائی بھی نہیں مل رہی، یہاں اس کے لیے راستہ بند ہو گیا تھا تاہم اس اعتبار سے یہ ہواوے کی بڑی کامیابی ضرور ہے۔

میٹ ایکس ٹی کی لانچ پر کمپنی نے بتایا ہے کہ چینی مارکیٹ میں یہ موبائل 5 مہینے پہلے آ چکا ہے۔

اس فون کی 10.2 انچ کی 33.6 ملی میٹر پتلی اسکرین ہے جس میں 3 چھوٹے پینلز شامل ہیں جنہیں باآسانی فولڈ کیا جا سکتا ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید