سلسلہ عظیمیہ کے مرشد شمس الدین عظیمی رحلت فرما گئے، مرحوم حضرت محمد عظیم برخیا کے شاگرد اور جانشین تھے۔
مراقبہ ہال ہالینڈ کے سر پرست اعلیٰ حاجی جاوید عظیمی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم و ادب روحانیت کا ایک اور چراغ گل ہو گیا۔
انہوں نے ان کی علمی، ادبی، دینی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔
سینئر صحافی سیکریٹری جنرل پاکستان ویلفیئر سیکریٹری جنرل کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز راجہ فاروق حیدر، میاں عاصم محمود، معروف صحافی جاوید اقبال کھوکھر، ملک مسعود احمد، چوہدری محمد اقبال قاضیاں، میاں عمران میاں، آفتاب احمد اور دیگر متعدد شخصیات نے گہرے غم کا اظہار اور بلندیٔ درجات کی دعا کی ہے۔
مرحوم خواجہ شمس الدین عظیمی کی نمازِ جنازہ آج (22 فروری) بعد از نمازِ ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔
غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں 27 فروری بروز جمعرات ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ محفل ہو گی۔