ووٹوں کیلئے ”نوٹوں“کا استعمال، الیکشن کمیشن یا نیب نوٹس لیں گے؟، ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹوں کیلئے ”نوٹوں“کا استعمال، الیکشن کمیشن یا نیب نوٹس لیں گے؟، ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کیلئے نوٹوں کا استعمال، سیاسی جماعتیں نہ سہی الیکشن کمیشن اور نیب ہی نوٹس لے لیں۔ یہ وہ موضوع ہے جس پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف اپوزیشن کا فوکس لانگ مارچ پر ہے، اب حکومت کو 26 مارچ تک کوئی اور چیلنج نہیں، وقت مل گیا ہے لہٰذا حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے کچھ کرلے تو اچھا ہوگا۔ اُدھر پاک بحریہ کی امن 2021؁ء مشقیں 45 ممالک کی افواج کو بڑے پیمانے پر اکھٹا کریں گی۔ کھیل کے میدان میں احمد مجتبیٰ نے بھارتی سورما کو ایک منٹ کے اندر دھول چٹا کر کمال کردیا اور شہزاد رائے کا نیا گیت سیاسی و سماجی حالاتِ حاضرہ پر بہترین تجزیہ پیش کررہا ہے۔ اِن تمام موضوعات کو بھی پاکستان کے نمبر ون مارننگ شو کے مختلف سیگمنٹس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید