• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 588 پوائنٹس کی گراوٹ

پاکستانی شیئرز بازار میں ریکارڈ والیم پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی 588 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی ہے، کاروباری دن میں انڈیکس کی 46 ہزار پوائنٹس کی سطح چیلنج ہوئی۔

کاروباری دن کا اختتام البتہ 588 پوائنٹس کمی سے 46 ہزار 55 پر ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 973 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 45 ہزار 964 رہی۔

شیئر بازار میں آج ایک ارب 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، اس سے پہلے ایک ارب 12 کروڑ شیئرز کے سودے 17 سال قبل 16 اپریل 2004 کو ہوئے تھے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 35 ارب 59 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 118 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن کے اختتام پر 8 ہزار 281 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین