• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار، راج کپور کے گھروں کی خریداری کیلئے 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار کی رقم منظور

پشاور (اے پی پی) محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے بھارتی اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی خریداری کیلئے رقم کی منظوری دیدی۔محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکرٹری آرکیالوجی نے بھارتی اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر 2کروڑ 30لاکھ 57ہزار 685روپے کی منظوری دی ہے۔اعلامیے کے مطابق راج کپور کے گھر کی قیمت ایک کروڑ 50لاکھ روپے اور دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ دونوں اداکاروں کے گھروں کی خریداری کیلئے رقم جلد ضلعی انتظامیہ کو فراہم کردی جائے گی جب کہ ضلعی انتظامیہ دونوں گھروں کے مالکان کو رقم ادا کرے گی۔

تازہ ترین