متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم کی ویب سیریز ’راز‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔
ٹریلر میں ٹک ٹاک اسٹار کو کبیر نامی مولوی کے ساتھ اسکینڈل میں گِھرے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
’راز‘ کی کہانی منصور سعید نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات اسد علی زیدی دیں گے اور اسے فرحان گوہر پروڈیوس کریں گے۔
جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اگرچہ سیریز کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم عندیہ دیا گیا ہے کہ اسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔