• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارون دھتی رائے، پوجا بھٹ سمیت 100 بھارتی شخصیات کا اسٹینڈاپ کامیڈین منور فاروقی کے خلاف الزامات خارج کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی (جنگ ڈیسک)ارون دھتی رائے، کنال کامرا، پوجا بھٹ اور کلکی کوچلن سمیت 100 سے زائد اداکاروں اور مصنّفین نے اسٹینڈ اَپ کامیڈین (مزاحیہ فنکار) منور فاروقی اور دیگر چار لوگوں کے خلاف مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے معاملے میں لگے تمام الزامات کو پوری طرح خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ان شخصیات نے منور فاروقی کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں اس طرح کے الزامات سے جلد از جلد بری الذمہ کیا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اندور کے ایک کیفے میں یکم جنوری کی شام کو منعقد مزاحیہ پروگرام کے بارے میں ایک بی جے پی رکن اسمبلی کے بیٹے نے شکایت درج کرائی تھی۔

تازہ ترین