• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد ریڈیوکی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنا ، ریڈیو کے ذریعے معلومات تک رسائی میں مدد دینا اور نشریاتی اداروں کے درمیان رابطوں میں اضافہ کرنا ہے۔

ریڈیو کو عوام تک معلومات پہنچانے کا سب سے قدیم ذریعہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،اسی ریڈیو کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آذاد خود مختار ریاست پاکستان بننے کی خبر بھی سنائی گئی۔

ریڈیو پاکستان کراچی کے اسٹیشن ڈائریکٹر محمد جاوید باجوہ کے مطابق ایک جانب جہاں ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز ملک  بھر میں پھیل ر ہے ہیں وہیں پاکستان کے دور دراز علاقوں صحراؤں میں اب بھی میڈیم ویوز پر لوگ تک معلومات پہنچانے کا سہرا ریڈیوپاکستان کے سر ہی ہے جس میں گزرتےوقت کےساتھ جدت بھی آرہی ہے۔

سن دو ہزار کے بعد سے ملک میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کا باقاعدہ آغاز ہوا جس نے عوامی آگاہی ، تفریح اور موسیقی سمیت کورونا وائرس کی وبا ہو یاکوئی ملکی سانحہ ریڈیو بھی اپنے سامعین تک ہر معلومات پہنچاتا رہا ہے لیکن آج ایف ایم انڈسٹری سے وابستہ افراد حکومت کی پالیسیوں سےنالاں اور شکوہ کرتےنظر آتے ہیں۔

ترقی کے تیز رفتار دور میں ملک میں 200 سے زائد کمرشل ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز موجود ہیں ،اس کے علاوہ ریڈیو کی موبائیل ایپس اورسیٹلائٹ ریڈیوز بھی عوام تک اپنی خدمات پہنچارہے ہیں ۔

تازہ ترین