• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کے کھٹائی میں پڑنے کے امکانات پیدا ہوگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے باعث ایشیا کپ کھٹائی میں پڑنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون میں شیڈول ہے اور بھارت کے فائنل میں پہنچنے پر ایشیا کپ ممکن نہیں ہوگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم بھارت بھجوانے سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ سیکیورٹی پلان مانگے گا۔


ذرائع پی سی بی کے مطابق بھارتی ویزے ایشو نہیں ہیں اصل ایشو قومی کرکٹرز کے حفاظتی انتظامات ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک بھارت تعلقات کے پیشِ نظر سیکیورٹی معاملہ انتہائی حساس ہے اور ہم اپنے کرکٹرز کی حفاظت کی ٹھوس یقین دہانی چاہتے ہیں۔

تازہ ترین