• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ٹو پر کوہ پیمائی کی تاریخ کا غیرمعمولی سرچ آپریشن

کے ٹو ورچوِئل اینڈ فزیکل بیس کیمپ کے معاونین نے کہا ہے کہ کے ٹو پر کوہ پیمائی کی تاریخ کا غیرمعمولی سرچ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سنتھٹک اپرچر ریڈار ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی گئیں، اس ٹیکنالوجی سے سلیپنگ بیگ اور ٹینٹ کی نشاندہی ہوئی ہے۔

علی سدپارہ اور لاپتا کوہ پیماؤں سے متعلق مزید معلومات پر آج اہم پریس کانفرنس کی جائے گی۔ لاپتا کوہ پیماؤں کے خاندان کو شفقت اور محبت دیں۔

تازہ ترین