• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چولستان جیپ ریلی صاحب زادہ سلطان نے جیت لی

سولہویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 2021 کا ٹائٹل صاحب زادہ محمد علی سلطان نے اپنے نام کر لیا۔

خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ مروت فاتح رہیں جبکہ تشنا پٹیل نے دوسری اور ماہم شیراز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چولستان جیپ ریلی کے ٹریک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتہائی مہارت سے گاڑی دوڑا کر شرکا کو حیران کر دیا، پروٹوکول کی گاڑیاں بھی پیچھے رہ گئیں۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ چولستان جیپ ریلی کو بین الاقوامی ایونٹ بنائیں گے۔ دنیا بھر سے لوگ یہاں آئیں اور جیپ ریلی کے ٹریک پر اپنی مہارت دکھائیں۔

تازہ ترین