• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تبریز شمسی پاکستان کی مہمان نوازی اور سیکورٹی سے متاثر ہوگئے۔

پاکستان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور جنوبی افریقی بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی اعلیٰ درجے کی تھی، مہمان نوازی حیرت انگیز تھی۔

تبریز شمسی نے لکھا کہ ’کھیل کے صحیح جذبے سے کرکٹ کھیلنے پر پاکستان ٹیم کا بہت بہت شکریہ۔‘


اس سے قبل تبریز شمسی گوادر اسٹیڈیم کی خوبصورتی دیکھ کر دم بخود رہ گئے اور تعریف کیے بغیر نہ رہے۔

جنوبی افریقی اسپنر نے اسٹیڈیم پر اپنا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ اس میدان میں نہیں کھیل سکتے؟

تازہ ترین