• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں آج 93 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24  گھنٹوں میں 93 ہزار101 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

ابوظبی سے نیوز ایجنسی کے مطابق اب تک لگائی گئی ویکسین کی مجموعی تعداد 54 لاکھ 66 ہزار 831 ہوگئی ہے۔

اماراتی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں1 لاکھ 69 ہزار 526 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 140 نئےکورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار17 ہوگئی۔ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 افراد انتقال کر گئے۔ کورونا سے اموات کی تعداد 1 ہزار 93 ہوگئی۔ 


وزارت صحت کے مطابق 24  گھنٹوں میں 4 ہزار 349  کورونا مریض صحتیاب ہوگئے۔ کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 715 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین