کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تو بہت غصہ آیا، آرمی چیف تک کو کال کر دی، وزیراعظم سے بات کرلی لیکن کراچی کی غلط مردم شُماری پر نہ غصہ آیا نہ کوئی کال کی کیونکہ پیپلز پارٹی اس متنازع مردم شُماری کی حمایت کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی بخوبی واقف ہے کہ اگر مردم شُماری صحیح ہو گئی تو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ درست مردم شُماری کے بعد جو کراچی میں جیتے گا وہی سندھ میں حکومت بنائے گا۔ کراچی کی 14 ایم این اے اور 25 ایم پی اے کی نشستیں پی ٹی آئی کے پاس ہیں لیکن وزیراعظم نے متنازع مردم شُماری کو کابینہ سے منظور کروا کہ کراچی پر شب خون مارا ہے۔