• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان ، فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان ، فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد رحمت بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، آپریشن میں فورسز نے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی تحویل میں لیے۔

تازہ ترین