راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 13موٹر سائیکلوں، موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔ اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے بھی ایک گاڑی دوموٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ وارث خان کومحمد عثمان نے بتایاکہ 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نو ک پر میرا موبائل اور5سو روپے چھین کر فرا ر ہو گئے ۔ تھانہ وارث خان کو افراز گل نے بتایا کہ کمیٹی چوک سے گزر رہا تھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نو ک پر میرا موبائل اور 30ہزار روپےچھین کر فرا ر ہو گئے۔ تھانہ صادق آبادکواویس نے بتایا کہ شکریال میں 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نو ک پر میرا موبائل چھین کر فرا ر ہو گئے ۔ تھانہ واہ کینٹ کو محمد شاہد نے بتایا کہ 3 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار مجھ سے اور میرے بھانجے حسنین سے اسلحہ کی نوک پر تین موبائل فون اور5ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ سٹی کو محمد مشتاق نے بتایا کہ راجہ بازار سے سوزوکی میں سوار ہوا جس میں 3نامعلوم ملزمان میرے 60ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کوجنید نے بتایا کہ میرے کمرہ سے موبائل اور 30 ہزار روپے بیت اللہ نامی شخص چوری کر کے لے گیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو عمران نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں گاڑی کھڑی کی جس میں سے میرا موبائل مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا۔تھانہ صادق آبادکو عمر لطیف نے بتایا کہ اسد ستی نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور ایک نامعلوم ملزم کے ہمراہ میرے دفترکے تالے توڑکر کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، یوپی ایس ، فوٹوسٹیٹ مشین ، صوفہ سیٹ وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صادق آبادکو محمد خان نے بتایا کہ قدیر خان روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرا ر ہوگیا ۔ تھانہ صادق آبادکو ابتسام متین نے بتایا کہ ہوٹل میں کھانا کھا رہا تھا جہاں سے میرا موبائل نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ صادق آبادکو بابر نے بتایا ایک لڑکے عاقب نے مجھے ڈھوک کالا خان بلایا اور مجھ سے موبائل کال کرنے کے لیے لے کر فرار ہوگیا ۔تھانہ کینٹ کو ہما صادق نے بتایا کہ 2 نامعلوم لڑکے میری گاڑی میں سے میرا موبائل چوری کرکے لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کو عامر بشیر نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے میری کوٹ کی جیب سے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ صدرواہ کو سید عامر سجاد گیلانی نے بتایا کہ دوران سفر میرا موبائل کسی نامعلوم ملزم نے چوری کر لیا۔تھانہ صدرواہ کو شیر سید نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے میرے ڈیرے سے ٹوکہ مشین دروازے پائپ سریا مالیتی50ہزارروپے چوری کر لئے۔تھانہ صدرواہ کو محمد ابوبکر صادق نے بتایا کہ میرا موبائل کسی نامعلوم ملزم نے میری د کان سے چوری کر لیا۔تھانہ مندرہ کو عظمت نے بتایا کہ سائل کے فارم سے دوبھینسیں ، 2 بچھڑے ، بکری ، بکرا نامعلوم چور لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو ندیم اختر نے بتایا کہ حیال میں ورکشاپ سے نامعلوم شخص لاکر توڑ کر موبائل اور15ہزار ہزار چوری کر کے لے گیا۔تھانہ آئی نائن کواحسن سلیم نے بتایاکہ دوموٹرسائیکلوں پرسوارچارنامعلوم ملزمان مدعی سے گن پوائنٹ پر نقدی اوردوموبائل کل مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے ۔ تھانہ گولڑہ پولیس کو ویاس علی نے بتایا کہ دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ، تھانہ رمنا پولیس کو زین العابدین نے بتایا کہ تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار میری دکان سے 60ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے ، طاہر محمود نے تھانہ رمنا پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار میری دکان سے 18ہزار روپے چھین کرلے گئے ، حامد سعید نے تھانہ سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مجھ سے پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں 70ہزارروپے اور شناختی کارڈ وغیرہ تھے ۔ تھانہ ، شہباز علی نے رمنا پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار مجھ سے 7ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے ، مبشر حسین نے تھانہ گولڑہ پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے مجھ سے موبائل فون چھین لیا ۔ مظہر اقبال نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ میرے عاق شدہ بیٹے احسن مظہر نے گھر سے ایل سی ڈی اور موبائل فون کل مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کر لیا۔