دبئی کا جب بھی ذکر کیا جائے تو دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کا نام ذہن میں ضرور آئیگا، 828 میٹر کی حیرت انگیز بلندی رکھنے والی یہ عمارت اپنے طرز تعمیر کا ایک بہترین نمونہ ہے۔
163 منزلہ برج الخلیفہ دنیا کا ایک آئیکونک لینڈ مارک اور مشہور ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ اسکی تعمیر 2004 میں شروع ہوئی اور 2010 میں مکمل ہوئی لیکن اس سب کے باوجود کیا کبھی آپکو یہ پتہ چلا کہ اس شاندار عمارت کا حقیقی مالک کون ہے؟
برج خلیفہ ایک معروف رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی ایمار پراپرٹیز کی ملکیت ہے، جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں واقع ایک مشہور رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی ہے۔
ایمار پراپرٹیز کے چیئرمین محمد الابار ہیں، جو ایک صاحب بصیرت رہنما ہیں جنہوں نے اس شاندار منصوبے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔
تاہم برج الخلیفہ کی تخلیق ایک مشترکہ کاوش ہے جس میں تین بڑی کمپنیوں نے تعمیراتی کام میں مہارت کے حوالے سے اپنا حصہ ڈالا۔ ان کمپنیوں میں جنوبی کوریا کی سام سنگ سی اینڈ ٹی، بیلجیئم کی بی ای ایس آئی ایکس اور یو اے ای کی عرب ٹیک شامل ہیں۔