• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں 6 کروڑ 15 لاکھ سے زائد میں مارخور کا شکار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چترال میں 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز یعنی 6 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد کی ادائیگی پر مارخور کا شکار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر فاریسٹ آفس (ڈی ایف او) وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کے دوسرے کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہسپانوی شکاری نے چترال کے علاقے گہریت گول کنزروینسی میں 5 منٹ میں 160 میٹر کے فاصلے سے مارخور کا شکار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہسپانوی شکاری نے 1 لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں شکار کا پرمٹ کھلی بولی میں جیتا تھا اور ٹیکسز کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کیے۔

اس سے قبل امریکی شکاری رونالڈ جوئے نے پاکستانی تاریخ میں مہنگا ترین کشمیری مارخور کا شکار 2 لاکھ 81 ہزار ڈالر میں کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید