• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینال منصوبے سے صوبوں میں نفرت بڑھے گی، صفدر عباسی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مرکزی رہنما صفدر عباسی نے کہا ہے کہ 6 کینال منصوبے سے صوبوں میں نفرت بڑھے گی، ہم لمبی جدوجہد کےلیے تیار ہیں۔

میرپور خاص میں جیو نیوز سے گفتگو میں صفدر عباسی نے کہا کہ جو ہمارے ساتھ ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس معاملے نے پورے سندھ کو ہلادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں، آنے والے دنوں میں میرپورخاص کے آموں کے باغات خطرے میں ہوں گے۔

جی ڈی اے رہنما نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ کی زرخیز زمین کو سمندر کھا رہا ہے، پرامن جدوجہد سے باور کرا رہے ہیں۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ 6 کینال منصوبے سے صوبوں میں نفرت بڑھے گی۔

قومی خبریں سے مزید