• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعے دھوکہ نہیں دے سکتے، رانا تنویر حسین

رانا تنویر حسین : فوٹو فائل
رانا تنویر حسین : فوٹو فائل

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعے دھوکہ نہیں دے سکتے۔

شیخو پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ ٹھیک ہوگی تو ان کے معاملات بھی ٹھیک ہوں گے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان دشمن طاقتیں سابق وزیراعظم کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہیں۔ جھوٹ پھیلانا پی ٹی آئی کی عادت ہے، بانی پی ٹی آئی سیاسی نہیں سنگین مجرم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2017 میں نواز شریف کے خلاف سازش نہ ہوتی تو پاکستانی پاسپورٹ مضبوط ترین ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید