لندن( پی اے ) انگلینڈ میں حکومت نے گزشتہ ماہ نافذ کئے گئے لاک ڈائون میں نرمی کرتے ہوئے 8 مارچ سے کیئرہومز کے مکینوں سے ایک ریگولر تیماردار کو ملنے کی اجازت دینے کااعلان کیاہے ،اعلان کے مطابق تیاردار کیئرہوم کے اندر جاکر اپنے متعلقہ فرد سے مل سکے گا اور اس کے ہاتھ بھی پکڑ سکے گا لیکن تیماردار کیلئے لازم ہوگا کہ اس نے تمام ذاتی حفاظتی اشیا پہن رکھی ہوں جبکہ کیئر ہوم میں داخل ہونے سے قبل اسے اپنا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔وزیر صحت میٹ ہنکوک نے کہاہے کہ قواعد میں تبدیلی مطلوبہ جگہ پر واپسی کی جانب یہ پہلا قدم ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن پیر کو لاک ڈائون میں نرمی کے حوالے سے اپنے فیصلوں کا اعلان کریں گے،وزیر اعظم اس اختتام ہفتہ اپنے منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔نئے ڈیٹا سے ظاہر ہوتاہے کہ ویکسین کی وجہ سے وائرس کے پھیلائو کی شرح میں کمی ہونے کی توقع کی جارہی ہے لیکن این ایچ ایس انگلینڈ کے ڈیٹا سے ظاہرہوتاہے کہ 30 فیصد کیئرہومز کے عملے کو ابھی تک کورونا وائرس کی پہلی خوراک بھی نہیں ملی ہے جبکہ کیئرہومز اولین ترجیحی گروپوں میں شامل ہیں۔اب برطانیہ میں کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جارہی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ وزیر اعظم لاک ڈائون میں نرمی کے حوالے سے اپنے منصوبے میں کیئرہومز کے مکینوں کیلئے نئی سہولت کے علاوہ کورونا کے مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں میں تاخیر اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے بھی لاک ڈائون کی پابندیوں میں بھی نرمی کااعلان کریں گے۔کیئرہومز میں تیمارداروں کو داخلے کی اجازت کے اعلان کے بعد وزیر صحت نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ اب لوگ جلد ہی اپنے پیاروں اورعزیزوں سے مل سکیں گے انھوں نے کہا کہ ہمیں انفیکشن کی شرح کم رکھنے کو یقینی بنانے کی ضرورت تاکہ جلد ہی بتدریج قدم بہ قدم کیئر ہومز میں زیادہ لوگوں کو جانے کی اجازت دیدی جائے گی،صحت اور سوشل کیئر کی شیڈووزیر لز کینڈل نے کہاہے کہ فیملیز کیئرہومز میں لوگوں کوجانے کی اجازت دینے کامطالبہ کررہی ہیں،انھوں نے کہا کہ پابندیوں کو 7 ماہر ہوگئے اس دوران وزرا یہ سمجھنے سے قاصر رہے کہ کیئرہومز میں رہائش پزیر جسمانی اور ذہنی معذور لوگوں کیلئے ان کی فیملیز کتنی اہم ہیں۔انھوں نے کہا کہ کیئرہومز جانے والوں پر پابندی کے کتنے نقصاندہ اثرات مرتب ہوتےہیں،لینڈ میں کیئرہومز کے مکینوں کو ہفتہ میں دو تیمارداروں سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔اسکاٹ حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق جو بدھ کو شائع کی جائے گی ایڈلٹ سوشل کیئر کی چیف نرس پروفیسر ڈیبورا اسٹڈی کا کہناہے کہ وہ جانتی ہیں کہ لوگ اپنے پیاروں اپنے عزیزوں کابوسہ لینا ان کی پیٹھ تھپتھپانا چاہتے ہیں لیکن اس سے ان کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے اس لئے انھیں رولز کی پابندی کرنا ہوگی،انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں اس حوالے سے مزید اقدامات کئے جائیں گےبرطانیہ کے سب سے بڑے کیئرپرووائیڈر ایچ سی کے چیف ایگزیکٹو جیمز ٹگنڈٹ نے کیئرہومز میں تیمارداروں کو جانے کی اجازت کے اعلان کو ایک اچھی خبر قرار دیاہے ،انھوں نے کہا کہ اگرچہ کیئرہومز میں ایک فرد ہی کوجانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن کیئرہومز مخصوص حالات میں ایک سے زیادہ افراد کو بھی جانے کی اجازت دے سکیں گے۔ اس حوالے سے مکمل تفصیلات 8 مارچ کوجاری کی جائیں گی۔