• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ارکان اسمبلی سے ملاقات، کئی اراکین غیر حاضر


وزیراعظم عمران خان سے پشاور میں خیبرپختونخوا کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات میں 14 ارکانِ قومی اسمبلی اور 6 ارکان صوبائی اسمبلی غیرحاضر رہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر حاضر اراکین مختلف وجوہات اور مصروفیات کے باعث شریک نہ ہوسکے، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ جو رکن سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بیچنا چاہتا ہے وہ پارٹی سے نکل جائے۔ ووٹ بیچنے والے ممبر کا پتہ چل جاتا ہے۔ پچھلے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کو پارٹی سے نکالا تھا۔


وزیر دفاع پرویز خٹک نےکہا کہ نوشہرہ کے الیکش میں پی ٹی آئی کے ساتھ دھاندلی ہوئی۔ ٹھوس ثبوت موجود ہیں، نتیجے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

ایم این اے شوکت علی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے موثر حکمت عملی بنائی جائے۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی ووٹ نہ بیچے اور اس پر غلط الزام عائد کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ممبر پیسے بھی لے لیتے ہیں اور پھر جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں۔

تازہ ترین