آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بریڈفورڈ کے کینال روڈ پر حادثہ، کار تباہ، دو افراد زخمی

بریڈفورڈ(نمائندہ جنگ)بریڈفورڈ کی اہم شاہراہ کینال روڈ پر خوفناک حادثہ، کار مکمل تباہ ، دو افراد زخمی ہوگئے،ویسٹ یارکشائر پولس نے بریڈ فورڈ سٹی سینٹر کے قریب ہونے والے حادثے کے بعد تحقیقات کے لئے ایک اہم شاہراہ بند کردی ہے ،حادثہ رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے کینال روڈ پر پیش آیا،جب کالے رنگ کی اوڈی آر ایس3 تیز رفتاری کے باعث دیوار کے ساتھ ٹکرا گئی، گاڑی بریڈفورڈ سے شپلی کی جانب جا رہی تھی، گاڑی کے ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھا ایک اور شخص شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر لیڈز جنرل انفرمری میں لے جایا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ویسٹ یارکشائر پولیس نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں ڈرائیور اور مسافر دونوں شدید زخمی ہیں، پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹریفک حادثہ میں مدد کیلئے پولیس گواہوں سے اپیل کر رہی ہے۔

یورپ سے سے مزید