• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو میں طیارہ گر کر تباہ،چھ فوجی ہلاک

میکسیکو سٹی ( آن لائن ) میکسیکو میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جسکے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ لئر جیٹ 45 ائر کرافٹ ایل لینسیرو ائرپورٹ سے پرواز کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت چھ فوجی ہلاک ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین