• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسدخان و دیگر گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے اے این پی کا مظاہرہ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے زیراہتمام پیر کوکراچی پریس کلب پر اے این پی بلوچستان کے انفارمیشن سیکرٹری اسد خان اچکزئی اور ملک بھر کے دیگر گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مطاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے ہوئے تھے.جن پر اسد خان اچکزئی سمیت تمام گمشدہ افراد کی بازیابی کے نعرے درج تھے. مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے قائم مقام صدر اورنگزیب بونیری کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسد خان اچکزئی سمیت تمام گمشدہ افراد کی جلد بازیابی کو یقینی بنائے۔ شہریوں کے جان اور مال کے تحفظ کی زمہ داری ریاست کی ہوتی ہے. اگر ریاستی ادارے آپنے لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوتے ہیں۔تو پھرشکوک وشبہات پیدا ہوتے ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ گمشدہ افراد کوعدالتوں میں پیش کیا جائے،اگر کوئی کسی ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث رہا ہے تو انہیں سزا دینا عدالتوں کا کام ہے۔ اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری نے کہا کہ ہم اس ملک کے ہر شہری کے لئے برابری کی بنیاد پر زندگی گزارنے کا حق مانگتے ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی روزسے گمشدہ بلوچ افراد کے لواحقین اسلام آباد میں احتجاج کررہے ہیں لیکن وزیراعظم کو پرواہ ہی نہیں ہے۔ مظاہرے سے شازیہ رزاق مروت، حاجی حنیف شاہ، پختونخواکے رکن اسمبلی فیصل زیب خان، صلاح الدین مہمند اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر آصف خان نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین