• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطانز کا ہر کھلاڑی کپتان، سب کو ذمہ داری لینی ہے، رضوان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں محمد رضوان نے اس سیزن کی اپنی پہلی ففٹی اسکور کی مگر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرا سکے۔ ملتان سطانز کے کپتان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔گذشتہ سال ملتان سلطانز کی قیادت کرنے والے شان مسعود بینچ پر بیٹھے ہیں۔ گذشتہ پی ایس ایل میں شان مسعود نے 283 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان کہتے ہیں کہ ٹیم میں شاہد آفریدی سمیت ایسے کھلاڑی ہیں جو مختلف لیول پر کپتانی کرچکے ہیں تو میرے لئے کپتانی مشکل نہیں ہے۔ٹیم میٹنگ میں کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کپتان ہے، ہر ایک کو ذمہ داری لینا ہے، شان مسعود نے مجھے بہت سپورٹ کیا، فیلڈنگ میں اس نے انرجی بھی ڈالی۔ اسلام آباد کے ہاتھوں شکست کے بعد محمد رضوان نے کہا کہ شکست تو شکست ہوتی ہے، جس بھی انداز میں ہو، 150رنز کے باوجود کھلاڑیوں نے جان لگادی۔ میچ میں ہم نے دس پندرہ رنز کم کئے تھے۔ ہم نے شروع میں جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلی تھی مگر میچ کا اختتام اچھا نہ کرسکے۔محمد رضوان نے گیند اسپن ہو رہا ہو یا سوئنگ ، میں ڈرتا نہیں،محنت میرے ہاتھ میں ہے، باقی سب کچھ اللہ کی مرضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں مزہ ہی تماشائیوں کی وجہ سے ہے، اچھا لگا ہے کہ تماشائیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

تازہ ترین