• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین ڈنک کا پلان: سپر لیگ میں سنچری، قلندرز کو چیمپئن بنانا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے آسٹریلو ی اسٹار بین ڈنک کا کہنا ہے جس ٹیم نے پچھلے سال اچھے نتائج دیے امید ہے اس سال بھی اچھے نتائج دیں گے اس سیزن میں میرے پلان بھی پچھلے سیزن سے مختلف نہیں، اور وہ لاہور قلندرز کو جتوانا ہے۔ جیو نیوز کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی اچھی کارکردگی، اس سیزن میں ہمارے حوصلے بلند رکھے گی ۔کوشش ہوگی کہ اس سال سنچری بنائوں، لیکن سنچری سے زیادہ اہم میرے لئے ٹیم کی جیت ہے۔ جب کراچی کنگز کیخلاف 99 رنز اسکور کئے تھے اس دن بھی سنچری سے زیادہ اہم ٹیم کی جیت تھی، گزشتہ چند میں پاکستان اور دنیا بھر میں ہر کسی کیلئے مشکل رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی سے پرستاروں کے چہروں پر مسکراہٹیں لائوں۔

تازہ ترین