• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرجانہ کیس، وزیر اعظم کی سماعت یکجا کر نیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پشاور (نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف ہرجانہ کیس ایک ہی عدالت میں منتقل کرنے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فوزیہ بی بی اور معراج ہمایوں نے وزیراعظم کیخلاف ہرجانہ کے الگ الگ کیسز دائر کئے، پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان پر مشتمل بنچ نے کیس منتقلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے وکیل محمد حبیب قریشی نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی سے نکالے گئے ممبران نے مختلف عدالتوں میں کیس فائل کئے اوردو کیس ابھی بھی چل رہے ہیں۔

تازہ ترین