• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی توکچھ درست نہیں ہوگا،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تعصب زدہ سیاست میں معصوم سندھیوں کا کوئی کردار نہیں اس لیے پاک سر زمین پارٹی تعصب کی سیاست کبھی بھی نہیں کرے گی۔ تعصب کی سیاست سے قوم ایک بار پھر بند گلی میں چلے جائیگی۔ کراچی میں پاکستان کی تمام قومیتیں آباد ہیں اس لیے اگر کراچی کی مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی پاکستان میں کچھ ٹھیک نہیں ہوگا اگر اس مردم شماری کو مانا گیا تو اگلی تمام مردم شماریاں بھی غلط ہونگی اور یہاں کے وسائل کی تقسیم کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوسکے گی۔ پاک سر زمین پارٹی کے لیے کراچی کی مردم شُماری کا معاملہ قوم کی زندگی اور موت کا معاملہ ہے، گزشتہ روز لیاقت آباد میں مظاہرہ کرکے حکمرانوں کو فلم کی جھلک دکھائی تھی، اب پورے شہر میں مظاہرے ہونگے۔

تازہ ترین