آپ آف لائن ہیں
بدھ18؍ رجب المرجب 1442ھ3؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مریم نواز جب سرجری کیلئے جائیں گی تو بتا دیا جائے گا، عظمی بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کہیں نہیں جا رہیں، مریم نواز جب سرجری کے لیے جائیں گی تو بتا دیا جائے گا۔

 عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز خود کئی بار کہہ چکی ہیں کہ وہ کہیں نہیں جا رہیں، جب جائیں گی تو بتا دیا جائے گا۔

 عظمیٰ بخاری نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق کہا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق کے حکم پر بعض انتخابی نتائج میں ردوبدل کیا گیا،  سیالکوٹ کے عوام نے فردوس عاشق اعوان کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ شہر میں منصوبہ بندی کے تحت انتخابی عمل سست کروایا گیا، ڈسکہ شہر میں فائرنگ کرنے والے آج تک کیوں نہیں پکڑے گئے، الیکشن کمیشن کے آر او دُہائی دیتے رہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عوام کو آپ کی ووٹ چوری کا پتہ چل گیا،  آپ نے میرٹ پر نوکریاں دینے کا خواب دکھایا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ  ووٹ چور جس طرح آئے تھے انہیں اسی طرح جانا ہے،  سینیٹ کے الیکشن میں ان ووٹ چوروں کو اپنی حیثیت پتہ چل جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید