• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں آج ایک لاکھ 10ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 24 گھنٹوں میں1 لاکھ 10ہزار 471 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ اس طرح متحدہ عرب امارات میں ہر 100 افراد کو اوسطاً  57 اعشاریہ 31 ویکسین لگائی گئی۔ 



23 فروری تک کورونا ویکسین مہم کی صورتحال کے حوالے سے سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد 56 لاکھ 68 ہزار 264 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین