• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس قاضی فائز نظرثانی کیس، درخواستوں پر سماعت کیلئے 10رکنی لارجر بینچ تشکیل


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار حمد نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظرثانی کیس میں درخواستوں کی سماعت کے لیے 10 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، کیس کی سماعت یکم مارچ کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں نظرثانی درخواستوں پر 10 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا ہے۔

اس بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مقبول باقر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی امین بھی اس بینچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف صدارتی ریفرنس میں اختلافی نوٹ لکھنے والے ججز بھی بینچ میں شامل ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا۔

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور مختلف بار کونسلز نے نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

تازہ ترین