• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اور یورپی یونین نے میانمار کے دو جنرلز پر پابندیاں لگا دیں

برسلز (این این آئی) امریکہ نے میانمار کے مزید دو جرنیلوں پرپابندیاں عائد کر دیں جبکہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کرنے والے مرکزی ملٹری افسران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کی جا چکی ہے۔امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا تھاکہ عوام کی رائے کو دبانے والے اور ان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔ یورپی یونین بلاک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ میانمار کی فوجی جنتا ملک میں کشیدگی کے خاتمے، اقتدار سول حکومت کو سونپنے اور گرفتار شدہ سیاسی رہنمائوں کو رہائی کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

تازہ ترین