• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل پنجاب قومی انڈر16 ون ڈے چیمپئن بن گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم نے 184 رنز کا مطلوبہ ہدف 41 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کیا ۔ عبید شاہد 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اوپنر موسیٰ عظیم 34 اور راجہ بلاج 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم ناردرن کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ابتسام الرحمٰن اور اویس علی نے 3،3 وکٹ لیے ۔ ابتسام الرحمٰن کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔ عرفات احمد کو 5 میچوں میں 312 رنز اور 9 وکٹیں حاصل کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سنٹرل پنجاب کے عبید شاہد 6 میچوں میں 116 کی اوسط سے 348 رنز بناکر بہترین بیٹسمین رہے ۔ سنٹرل پنجاب کے ابتسام الرحمٰن 6 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرکے بہترین بولرقرار پائے۔

تازہ ترین