• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں تاریخی قلعے کی بحالی کیلئے بھارت نے تجوریوں کے منہ کھول دیئے

کابل (جنگ نیوز )افغانستان کی وزارت اطلاعات و ثقافت نے آغا خان فاؤنڈیشن کے ساتھ کابل میں واقع ایک تاریخی قلعے کی بحالی اور اس علاقے میں آثار قدیمہ کے پارک کے قیام سے متعلق مفاہمت کی ایک نئی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس قلعے کی تعمیر نو کی قیمت بھارتی حکومت ادا کرے گی جبکہ بحالی کا کام آغا خان فاؤنڈیشن کے ذمے ہے۔اس سے قبل افغانستان کے صدارتی محل نے اعلان کیا تھا کہ بھارت اور آغا خان فاؤنڈیشن نے کابل کے تاریخی قلعے کی تعمیر نو کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ 1500 سالہ قدیم بالا حصار قلعے کی تعمیر نو کا کام حال ہی میں شروع ہوا ہے جس کیلئے بھارتی حکومت نے آغا خان فاؤنڈیشن کو ادائیگی کر دی۔

تازہ ترین