• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ 3 فوڈ یونٹس سیل، متعدد کو2 لاکھ 82 ہزار روپے جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3فوڈ یونٹس سیل، معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر 2متعدد فوڈ پوائنٹس کو2لاکھ 82ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے، دوران چیکنگ 500 کلو مکسنگ مٹیریل، 500کلو ممنوعہ اشیاء، 500کلو پاپڑ ، 107لٹر ایکسپائرڈ مشروبات تلف کردئیے گئے، جب کہ 362 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کیے، فوڈ سیفٹی ٹیم نے ساہیوال میں عدنان بیکری، ڈی جی خان کی بزدار کالونی میں زمرد سویٹس،رحیم یارخان میں عثمان پان شاپ کوسیل کیا گیا۔
تازہ ترین