• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے سینئرز نے عالیہ بھٹ کی تعریف کیوں کی؟

بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لٹل ون‘ میں ہمیشہ بطور اداکار تمہارے کام کو دیکھنے کا منتظر رہتا ہوں۔ یہ ٹریلر بہت ہی خاص لگ رہا ہے۔

شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ اور فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پیغام میں عالیہ بھٹ کی تعریف اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عالیہ میری دوست بےخوف ہو کر مشکل میں قدم رکھنے پر مجھے تم پر فخر ہے۔

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے بھی عالیہ بھٹ کی تعریف کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سے عالیہ بھٹ کی تعریف کرنے والوں کی فہرست میں بالی وڈ انڈسٹری کے بڑے ناموں کا اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ فلم رواں سال 30 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

گزشتہ دنوں ممبئی کی مقامی عدالت نے فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر پابندی کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اب اس کا ٹریلر بھی سامنے آگیا ہے۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم 1960ءکی دہائی میں ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں غیر قانونی پیشوں سے وابستہ خاتون گنگو بائی کی زندگی پر مبنی ہے اور اس کی کہانی ایس حسین زیدی کے تحریر کردہ ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ سے لی گئی ہے۔

تازہ ترین