• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی وفاقی حکومت کیا صرف پنجاب کی حکومت ہے؟ ترجمان ایم ڈبلیو ایم

ترجمان مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کیا صرف پنجاب کی حکومت ہے؟ راجہ ناصر عباس پر تنقید سے پہلے شہباز شریف کو باور کروائیں کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔

ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی عزت و آبرو اور جان مال کی تحفظ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان، پاراچنار، کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں دھرنے جاری ہیں۔ ملتان، فیصل آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی دھرنے دیے جارہے ہیں۔ 

ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاء سے اپیل ہے کہ وہ پُرامن رہیں۔ جن جن شاہراہوں پر شرکاء بیٹھے ہیں اس کا ایک حصہ عوام کی آمدورفت کےلیے کھلا رکھیں۔ یہ دھرنے ضلع کرم کے روڈ کھلنے تک جاری رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید