کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، 30 سے زائد دکانیں جل گئیں.
حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈر نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ سے بھاری مالیت کا فرنیچر جل گیا۔
ابتدائی طور پر ایک فائر ٹینڈر روانہ کیا گیا تاہم مزید فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے آگ اتنی شدید تھی کہ اس کا دھواں اور شعلے کئی کلومیٹر دور سے دیکھے جاسکتے تھے۔
فائر آفیسر ظفر خان کے مطابق آگ کے باعث 30 سے زائد دکانیں جل گئیں، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دکانداروں اور اہل محلہ نے آگ میں لپٹی دکانوں سے کچھ فرنیچر نکال کر جلنے سے بچا لیا۔