• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر اسپتال ملتان مریضوں میں ایڈز منتقلی، معطل وائس چانسلر کی حمایت میں 31 فیکلٹی ممبر مستعفی


نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈز کی منتقلی پر معطل کی گئی وائس چانسلر کی حمایت میں اسپتال کے 31 فیکلٹی ممبر نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا۔ 

مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے معاملے پر نشتر اسپتال کی وائس چانسلر سمیت 5 ڈاکٹرز معطل کیے گئے تھے، فیکلٹی ممبران نے استعفے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوادیے۔

فیکلٹی ممبر کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔

خیال رہے کہ نشتر اسپتال میں ایک ماہ قبل ڈائلسز سے ایڈز کی منتقلی کا واقعہ پیش آیا تھا، ایڈز سے 25 سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر نشتر اسپتال وائس چانسلر سمیت 5 ڈاکٹرز کو معطل کیا گیا تھا۔

وائس چانسلر نشتر اسپتال کو گورنر پنجاب نے ذاتی حیثیت میں کل طلب کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید